اُڈپی:19/مارچ (ایس او نیوز) کرناٹکا دلت سنگھرش سمیتی اُڈپی ضلع شاخ کا ’’ دلت ورلڈ‘‘ نامی ویب سائٹ کا اتوار کو برہمگری لائنس کلب ہال میں ضلع نگراں کاروزیر پرمود مدھوراج نے اجراء کیا ۔
اجراء کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امبیڈکر صرف دلتوں کی حد تک لیڈر نہیں ہیں، جب وہ وزیر قانون تھے تو مزدوروں اور عورتوں کے حقوق کے لئے اپنی وزارت سے مستعفی ہونے والے مہان لیڈر ہیں۔ انہوں نے صرف دلتوں کے لئے ہی کام نہیں کیا ہے بلکہ ہر طبقہ کے مظلوم افراد کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔
مفکر جی، راج شیکھر نے صدارت کی ۔ افتتاحی کلمات کے طورپر دلت مجاہد جین ملپے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کرناٹکا میں غالباً یہ پہلا دلت ویب سائٹ ہے جو دلت نوجوانوں ، نوجوان لڑکیوں کو امبیڈکر کی فکر سے متعارف کرائے گا۔ مہمان خصوصی کے طورپر اُڈپی بلدیہ صدر میناکشی مادھو، نائب صدر سندھیا تلک راج، یوراج، شیوسندر، فنی راج، موگویر یوتھ اسوسی ایشن کے ستیش امین ، دنیش پترن وغیرہ موجود تھے۔